QR CodeQR Code

گلگت، صوبائی وزیر غلام شہزاد آغا کیخلاف نااہلی ریفرنس کا حکم منسوخ

26 Apr 2024 16:29

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس پر چیف کورٹ کے فیصلے پر سزا کے مندرجات پر سپریم اپیلٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے صوبائی وزیر غلام شہزاد آغا کیخلاف نااہلی ریفرنس کا چیف کورٹ کا حکم منسوخ کر دیا۔ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس پر چیف کورٹ کے فیصلے پر سزا کے مندرجات پر سپریم اپیلٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق غلام شہزاد آغا نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف چیف کورٹ میں وکالت کی جعلی ڈگری رکھنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس پر چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل کر دیا تھا تاہم سابق وزیر اعلی کے خلاف فوجداری کارروائی پر استثنیٰ دے دی تھی۔ 

 
مزید برآں درخواست گزار کو شیڈول فور اے ٹی اے میں ہونے کی وجہ سے سپیکر گلگت بلتستان کو حکم دیا گیا تھا کہ ان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔ اس فیصلے کے خلاف غلام شہزاد آغا نے سپریم اپیلٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعلی کو فوجداری کارروائی سے استثنیٰ کے حوالے سے چیف کورٹ کی فائنڈنگ/ریمارکس کو حذف کرتے ہوئے درخواست گزار غلام شہزاد آغا کے خلاف سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس بھیجنے والے حکم کو منسوخ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1131258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131258/گلگت-صوبائی-وزیر-غلام-شہزاد-آغا-کیخلاف-نااہلی-ریفرنس-کا-حکم-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org