QR CodeQR Code

ہم گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل رابطوں میں ہیں، علامہ شبیر میثمی

26 Apr 2024 16:19

نگر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے ہمارا مطالبہ واضح اور روشن ہے کہ جی بی کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔ یہاں کے عوام کا بھی حق ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کی بھرپور نمائندگی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ضلع نگر کے حلقہ چار میں آمد کے موقع پر علماء کرام و تنظیمی رفقاء کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں تنظیمی کارکنان کی اہم نشست سے مرکزی ذمہ داران نے خطاب بھی کیا، مرکزی سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اتنی محبت دی، ہم مسلسل گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس وقت بھی ہم گلگت بلتستان کے تمام مسائل کے حل کیلئے مسلسل رابطوں میں ہیں، اس لیے جتنا تنظیمی سسٹم مضبوط اور مستحکم ہوگا تو آئندہ والے وقتوں میں جی بی کے عوامی حقوق کی جدوجہد اور زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگی، ہمارا مطالبہ واضح اور روشن ہے کہ جی بی کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔ یہاں کے عوام کا بھی حق ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کی بھرپور نمائندگی ہو تاکہ یہاں کی غیور عوام کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں، انشاء اللہ آئینی حقوق کے حصول تک یہ پر امن جدوجہد جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1131257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131257/ہم-گلگت-بلتستان-کے-مسائل-حل-کیلئے-مسلسل-رابطوں-میں-ہیں-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org