QR CodeQR Code

نجی اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد

25 Apr 2024 21:08

ذرائع کے مطابق تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ نجی یونیورسٹیز سمیت تمام نجی اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوائیں۔ نجی یونیورسٹیز اور کمپنیز میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔ کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیراعظم کو نجی اداروں اور یونیورسٹیز کے نام میں لفظ نیشنل کے استعمال سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1131098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131098/نجی-اداروں-کیلئے-لفظ-نیشنل-استعمال-کرنے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org