لیسلی سکینلون کی اسحاق ڈار سے ملاقات
24 Apr 2024 23:41
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک منصوبے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 1130901