امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی طلباء کی وسیع گرفتاریوں پر ناصر کنعانی کا ردعمل
24 Apr 2024 23:04
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی یونیورسٹیوں میں مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں احتجاج کرنیوالے طلباء کی وسیع گرفتاریوں اور ان کیخلاف کریک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہیکہ اسطرح کے مذموم اقدامات سے غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری مظلوم فلسطینی شہریوں کی انسانیت سوز نسل کشی میں امریکی حکومت کے بنیادی کردار کو ہرگز چھپایا نہیں جا سکتا!!
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے، فلسطینی عوام کی حمایت پر امریکی پولیس کی جانب سے امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء کی وسیع گرفتاریوں اور ان کے خلاف ظلم و ستم پر مبنی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے بارے شائع ہونے والی خبریں، حق رائے دہی، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی پرتشدد خلاف ورزی کی حکایت کرتی ہیں کہ جو دنیا بھر کی عوام کی جانب سے اظہار تشویش کا سبب بھی بنی ہیں۔
اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ناصر کنعانی نے لکھا کہ ضروری ہے کہ امریکی حکومت، انسانی حقوق و آزادی اظہار کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طلباء و اساتید کے اجتماعات کے انعقاد کی ضمانت دے اور ان کے قانونی مطالبات اور حقوق کا احترام کرے!
ترجمان وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کے حمایتی و بنیادی کردار کو؛ گھٹن کا ماحول پیدا کرنے اور مظاہرین کو خاموش کروا دینے سے ہرگز چھپایا نہیں جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ: 1130890