QR CodeQR Code

میں کبھی بھی بی جے پی کا وزیر اور نہ ہی کارکن رہا ہوں، غلام نبی آزاد

24 Apr 2024 18:45

ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمر عبداللہ بی جے پی کے منسٹر رہے ہیں اور محبوبہ مفتی وزیراعلیٰ رہی ہے میں ان دونوں کا احترام کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا۔ ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمر عبداللہ بی جے پی کے منسٹر رہے ہیں اور محبوبہ مفتی وزیراعلیٰ رہی ہے میں ان دونوں کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کا کبھی بھی منسٹر رہا ہوں نہ رکن لہذا لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون بی جے پی کی ای، بی یا سی ٹیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد، آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا، میں صرف و صرف نبی اکرم (ص) کا غلام ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1130836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130836/میں-کبھی-بھی-بی-جے-پی-کا-وزیر-اور-نہ-ہی-کارکن-رہا-ہوں-غلام-نبی-ا-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org