QR CodeQR Code

ایف آئی اے کی کارروائی، 2 انسانی سمگلر گرفتار

24 Apr 2024 12:04

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشاد حسین سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے۔ ملزم نے شہری کو دبئی بھجوانے کیلئے 3 لاکھ 12 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم ساجد حسین نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے 5 عدد پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو جانڈیوالہ روڈ شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں ارشاد حسین اور ساجد حسین شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشاد حسین سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے۔ ملزم نے شہری کو دبئی بھجوانے کیلئے 3 لاکھ 12 ہزار روپے ہتھیائے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ساجد حسین نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے 5 عدد پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ ملزم ساجد حسین پی آئی اے میں ملازم ہے۔ ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130763/ایف-ا-ئی-اے-کی-کارروائی-2-انسانی-سمگلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org