QR CodeQR Code

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، تحریک اہلسنت

23 Apr 2024 16:50

اپنے ایک بیان میں صوفی سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ امید ہے کہ دورے کے بعد تعلقات میں بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر صوفی سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، امید ہے کہ دورے کے بعد تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اپنے ایک بیان میں ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، لہٰذا ہمیں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرنی چاہئے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مل جل کر اپنے اپنے ملک اور عوام کی خاطر آگے بڑھیں اور محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1130568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130568/ایران-کے-صدر-ابراہیم-رئیسی-کا-دورہ-پاکستان-خوش-آئند-ہے-تحریک-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org