QR CodeQR Code

غزہ کے صحافی کی اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو

ایران نے صیہونی رژیم کو فیصلہ کن جواب دیکر غزہ کے عوام کو خوش کر دیا ہے، فلسطینی صحافی

20 Apr 2024 16:49

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنی گفتگو میں میڈیا کے ایک سرگرم کارکن اور غزہ کے شمال میں رہنیوالے فلسطینی صحافی ابو مصطفی نے غاصب صہیونی دشمن کو فیصلہ کن جواب (وعدۂ صادق) دینے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے گھناؤنے جرائم پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیرانہ جواب نے غزہ کے عوام کا دل "ٹھنڈا" کر دیا ہے!


اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینی صحافی و میڈیا ایکٹیوسٹ ابو مصطفی نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن ردعمل (وعدۂ صادق) کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم غزہ کے عوام، غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ایران کے اس بہادرانہ ردعمل پر بہت خوش ہیں، غزہ کے عوام کے دل ایران کے اس بہادرانہ آپریشن سے "ٹھنڈے" ہوئے ہیں!

نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ اپنی گفتگو میں ابومصطفی نے غزہ کی موجودہ صورتحال بالخصوص غزہ کے شمال میں جاری حالات کے بارے کہا کہ کئی ایک مہینوں کی بھوک و پیاس، صحت کی خراب صورتحال اور زندگی گزارنے کے لئے بنیادی ترین سہولیات کی اشد کمی کے بعد اب بہت ہی کم امداد غزہ پہنچی ہے۔

غزہ کے شمال میں رہنے والے اس فلسطینی صحافی نے تاکید کی کہ اس وقت غزہ کی صورتحال بہت مشکل اور ناگفتہ بہ ہے، متعدی بیماریاں، پانی کی کمی اور یہاں تک کہ کھانا پکانے کے لئے گیس کا فقدان بھی غزہ کے بہت سے مسائل میں سے ایک ہے کہ جن سے ہم اس وقت نبرد آزما ہیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں ابو مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ان تمام پریشانیوں کے باوجود ہم اب بھی خدائے رحمن کے فضل و مدد کی امید رکھے ہوئے ہیں!!


خبر کا کوڈ: 1129953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129953/ایران-نے-صیہونی-رژیم-کو-فیصلہ-کن-جواب-دیکر-غزہ-کے-عوام-خوش-کر-دیا-ہے-فلسطینی-صحافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org