QR CodeQR Code

پیرس میں ایرانی سفارتخانے میں سکیورٹی حادثہ

20 Apr 2024 16:34

تفصیلات کیمطابق ذہنی عارضے میں مبتلاء ایک ایرانی رہائشی نے فرانسیسی دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن میں داخل ہو کر اپنے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ رکھنے کا دعوی کیا اور وہاں انجام پانیوالی خدمات میں خلل ڈالے رکھا


اسلام ٹائمز۔ پیرس میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ذہنی عارضے میں مبتلا ایک ایرانی رہائشی نے جمعے روز پیرس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے قونصلر سیکشن میں داخل ہو کر اپنے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ رکھنے کا دعوی کیا اور وہاں انجام پانے والی خدمات میں خلل ڈالے رکھا۔
 
بعدازاں مذکورہ شخص کے ساتھ بات چیت کی گئی اور بالآخر وہ مطمئن ہو کر سفارتخانے کے قونصلر سیکشن سے باہر نکل گیا جہاں اسے مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پیرس میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ وہی شخص ہے کہ جس نے کچھ عرصہ قبل بھی ایرانی سفارتخانے کے سامنے ٹائر جلا کر سڑک مسدود کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1129951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129951/پیرس-میں-ایرانی-سفارتخانے-سکیورٹی-حادثہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org