QR CodeQR Code

مظفر آباد، ساتویں پروفیشنل پلاننگ ایند مینجمنٹ کورس کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ

20 Apr 2024 12:06

ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ ساتویں پروفیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کورس کے شرکاء میدان عمل میں عوامی فلاح اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔ 


اسلام ٹائمز۔ ساتویں پروفیشنل پلاننگ ایند مینجمنٹ کورس کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، سپرنٹنڈنٹ پولیس سید ریاض حیدر بخاری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ریٹائرڈ) ظفر علی اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ ساتویں پروفیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کورس کے شرکاء میدان عمل میں عوامی فلاح اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔ عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے اصول پسندی کو فروغ دیں۔ انصاف، قانون کی عملداری اور میرٹ جیسے انمول اصولوں کو اپنی زندگی کا محور و مسکن بنائیں۔ سروس میں ٹیم ورک ہی بہترین کارگردگی کی ضمانت ہوتا ہے ٹیم ورک کو فروغ دیں اور کپیسٹی بلڈنگ کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہوئے بہتری کے لیے سرگرداں رہیں۔ ریاست کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ برگیڈئیر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ شرکا کورس خدمت کو مشن بنائیں، خوف سے باہر نکلیں، حکومتی ذمہ داریاں نبھائیں اور آئین و قانون کے مغائر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 1129903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129903/مظفر-ا-باد-ساتویں-پروفیشنل-پلاننگ-ایند-مینجمنٹ-کورس-کے-گریجویٹس-کی-پاسنگ-ا-ئوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org