QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان

20 Apr 2024 08:19

سردار عتیق سے ہونیوالی ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے فرزند سردار عثمان عتیق اور صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مودی نے بھارت میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے تو ایسے حالات میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قیادت کو اندرون و بیرون ملک مودی کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بھرپور انداز میں متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ بھارت اپنی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے خود ہی دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129867/مقبوضہ-کشمیر-میں-انسانی-حقوق-کی-پامالی-بے-پناہ-اضافہ-ہو-چکا-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org