QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

19 Apr 2024 19:29

اپنے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے، پاک جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت  کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے، پاک جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 1129776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129776/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-کراچی-میں-غیرملکیوں-گاڑی-پر-دہشتگردانہ-حملے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org