کینیا، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، فوجی سربراہ سمیت 10 افسران ہلاک
19 Apr 2024 11:52
حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا، حکام نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 18 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا، ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔
خبر کا کوڈ: 1129684