QR CodeQR Code

فوج کی نئی اور جدید ٹیکنالوجی اس ادارے کی تخلیقات کا نتیجہ ہے، جنرل حسین سلامی

17 Apr 2024 20:20

یوم سپاہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انقلابی گارڈز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی افواج میں جس جدت کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں وہ سب اس عظیم الہی فوج کے کمانڈروں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ "جنرل حسین سلامی" نے آج صبح فوجی پریڈ کے موقع پر کہا کہ خداوند متعال کے فضل سے آج ہم اپنی افواج میں جس ساز و سامان، ہتھیار، تربیت اور فوجی دیکھ بھال کے عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں یا اپنی گزشتہ مصنوعات میں اس وقت جدت دیکھ رہے ہیں وہ سب اس عظیم الہی فوج کے کمانڈروں اور سائنس دانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل "کیومرث حیدری" اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے ایک زیرک، قابل اور کامیاب کمانڈر ہیں۔ ایران کی سرزمین و علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح یوم سپاہ کے موقع پر تہران میں مرکزی فوجی پریڈ منعقد ہوئی، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "آیت‌ الله سیدابراهیم رئیسی"، فوج میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام "عباس محمد حسنی"، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف "جنرل محمد باقری"، اعلیٰ کمان کے سینئر مشیر "جنرل سید رحیم صفوی"، آرمی کے کمانڈر "جنرل سید عبد الرحیم موسوی"، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف "جنرل حسین سلامی" اور سپاہ پاسداران و مسلح افواج کے دیگر کمانڈرز شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1129284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129284/فوج-کی-نئی-اور-جدید-ٹیکنالوجی-اس-ادارے-تخلیقات-کا-نتیجہ-ہے-جنرل-حسین-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org