QR CodeQR Code

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم تباہ

17 Apr 2024 05:39

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج شب اپنے ایک دھماکہ خیز ڈرون طیارے کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم کے "پیشرفتہ ہوائی دفاعی نظام" آئرن ڈوم سسٹم کی تباہی سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ایک "پیشرفتہ ہوائی دفاعی نظام" آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اس حوالے سے ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستی "کفربلوم" میں واقع اس آئرن ڈوم سسٹم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ اس نے المطلہ نامی اسرائیلی فوجی اڈے میں داخل ہوتے ہوئے ایک صہیونی فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا کہ جس سے اس میں سوار تمام اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔


-


خبر کا کوڈ: 1129175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129175/حزب-اللہ-کے-ڈرون-حملے-میں-اسرائیلی-آئرن-ڈوم-سسٹم-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org