QR CodeQR Code

بی جے پی سیاسی سازش کے تحت دہلی حکومت گرانا چاہتی ہے، آتشی سنگھ

13 Apr 2024 11:08

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کی وزیر نے کہا کہ ہمیں معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں دہلی میں صدر راج نافذ کرنے والی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی سنگھ نے بی جے پی پر دہلی حکومت کو گرا کر صدر راج نافذ کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خطوط پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل جی بے بنیاد طریقے سے ایم ایچ اے کو خط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہلی حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے، وہ دکھانا چاہتے ہیں کہ دہلی میں آئینی بحران ہے، ہم اس کے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی لیڈر و دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ نے کہا کہ ہمیں معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں دہلی میں صدر راج نافذ کرنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلٰی اروند کیجریوال کے پرائیویٹ سکریٹری کو ایک پرانے معاملے میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اروند کیجریوال حکومت کو گرانے کی ایک بڑی سازش ہے، اروند کیجریوال کو بی جے پی کی مرکزی حکومت والی ای ڈی نے فرضی کیس میں پھنسانے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 1128232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128232/بی-جے-پی-سیاسی-سازش-کے-تحت-دہلی-حکومت-گرانا-چاہتی-ہے-ا-تشی-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org