QR CodeQR Code

بی جے پی پراکسیوں کی بجائے کشمیر سے اپنے امیدوار کھڑے کیوں نہیں کرتی؟ عمر عبداللہ

13 Apr 2024 08:47

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی فرد یا امیدوار سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جو ان امیدواروں کے پیچھے کھڑی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کشمیر کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس وقت تک اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا جب تک جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی، ترقی اور حالات معمول پر آنے کے بلندوبانگ دعوئوں کے باوجود بی جے پی  وادی کشمیر میں انتخابات میں پراکسیز کی بجائے اپنے امیدوار کیوں نہیں کھڑے کرتی؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ”اپنی پارٹی” اور ”پیپلز کانفرنس” کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بی جے پی کے امیدوار وادی میں الیکشن لڑتے ہیں تو اس کی ہوا نکل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی فرد یا امیدوار سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جو ان امیدواروں کے پیچھے کھڑی ہیں۔ ہماری لڑائی بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف ہے۔ نیشنل کانفرنس نے وسطی کشمیر کے سرینگر حلقے سے شیعہ رہنما آغا سید روح اللہ مہدی کو میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی سینئر گجر لیڈر میاں الطاف کو اسلام آباد۔ راجوری کی لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1128214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128214/بی-جے-پی-پراکسیوں-کی-بجائے-کشمیر-سے-اپنے-امیدوار-کھڑے-کیوں-نہیں-کرتی-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org