QR CodeQR Code

پولیس افسران و ملازمین کے کورٹ مارشل کی منظوری دیدی گئی

13 Apr 2024 19:56

اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کیلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنے اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کی نشاندہی کیلئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنیوالے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پولیس کے کرپٹ آفیسرز اور اہلکاروں کے سپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، اے آئی جی، کمشنر، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کیلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنے اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کی نشاندہی کیلئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنیوالے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1128209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128209/پولیس-افسران-ملازمین-کے-کورٹ-مارشل-کی-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org