QR CodeQR Code

شاہ نوارنی حادثے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس، سیکرٹری صحت کو ہدایات

11 Apr 2024 15:21

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کراچی سے شاہ نورانی آنیوالی ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک کھائی میں گرنے کیوجہ سے 13 افراد جانبحق اور 20 زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب کراچی سے شاہ نورانی جانے والی ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک کھائی میں گرنے کی وجہ سے 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ٹرک میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1127995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127995/شاہ-نوارنی-حادثے-پر-وزیراعلی-بلوچستان-کا-اظہار-افسوس-سیکرٹری-صحت-کو-ہدایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org