QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے وقار مہدی کا گورنر سندھ سے متعلق بیان غیر ضروری قرار دیدیا

11 Apr 2024 14:23

اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور دکھاوے کی ہے، پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک موقف سامنے لائے تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے، گورنر سندھ کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنےکا حق حاصل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیدار وقار مہدی کے گورنر سندھ سے متعلق بیان کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور دکھاوے کی ہے۔ اراکین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک موقف سامنے لائے تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے۔ اس موقع پر اراکین ایم کیو ایم نے کہا کہ گورنر سندھ کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنےکا حق حاصل نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1127986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127986/ایم-کیو-نے-وقار-مہدی-کا-گورنر-سندھ-سے-متعلق-بیان-غیر-ضروری-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org