0
Wednesday 25 Jan 2023 10:17

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں، حامد میر

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں، حامد میر
اسلام ٹائمز. سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہو جائے یا پھءر عدالت دو روز کا ریمانڈ دے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میں حامد میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔ حامد کا مزید کہنا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بہت بڑی تعدا موجود نہیں تھی، شاید یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کا سوچا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1037545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش