0
Wednesday 25 Jan 2023 05:44
شرافت کو کمزوری سمجھا تو آپکی بھول ہوگی

پولیس کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے، فواد چوہدری

عمران خان کو گرفتار کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے
پولیس کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پولیس کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔ لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ گئی ہے اور یہ عمران خان کو گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، اس طرح کی حرکتیں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ رات 2 بجے اطلاع آئی کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے، نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام سے خوفزہ ہیں، یہی خوف انہیں رات کو سونے نہیں دے رہا، جو پیچھے سے کٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں، وہ ہوش کے ناخن لیں، فوری طور پر الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1037529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش