0
Wednesday 25 Jan 2023 07:34
فواد کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا

فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں، حماد اظہر

بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اسکا اعلان ہونا باقی ہے
فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے، فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔ لاہور میں عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گزارش ہے کہ بتائیں فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ نگراں وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کے لیے لگایا گیا تھا، بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اس کا اعلان باقی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو اٹھایا تھا، کیا اس کی آواز دبا لی گئی؟، اس ظلم اور بربریت کو ختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیمے نصب کر دیئے گئے ہیں، فواد چوہدری کی فوری رہائی نہ ہونے کی صورت میں ہر چوک تحریر چوک بنانے کی وارننگ بھی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1037528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش