QR CodeQR Code

کوئٹہ، بیسویں اجتماعی شادیوں کے تصویری مناظر

1 Jul 2024 22:58

عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمانان سماجی کارکن امجد مجید، علمائے دین علامہ سید احمد کاظمی اور علامہ علی حسنین حسینی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترقی فاؤنڈیشن کے چیف ایکزیکٹیو امجد رشید تھے، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی تقریب کے صدر اور علامہ علی حسنین حسینی بطور مہمان خاص شریک ہوئیں۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، علمائے کرام اور قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مہمانانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امجد رشید، صدر محفل علامہ سید احمد کاظمی اور اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔ آخر میں شرکاء نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیں۔


خبر کا کوڈ: 1145082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1145082/1/کوئٹہ-بیسویں-اجتماعی-شادیوں-کے-تصویری-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org