QR CodeQR Code

سکردو، امریکی سفیر کے متوقع دورے کیخلاف مظاہرہ

23 Jun 2024 19:17

مقررین نے کہا کہ امریکی سفیر کو گلگت بلتستان کی سرزمین پر قدم رکھنے نہیں دیں گے۔ ان کا دورہ منسوخ نہ کیا گیا تو امریکی سفیر جہاں جائیں گے وہاں تک پیچھا کر کے انہیں بھگایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گلگت بلتستان کیخلاف جی بی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسی سلسلے میں اتوار کے روز سکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور یادگار شہدا پر جلسہ کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جی بی کے دورے پر آرہے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق وہ 27 جون تک جی بی میں رہیں گے۔ ان کے متوقع دورے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کل احتجاج کی کال دی تھی اور آج حسینہ چوک سے یادگار شہدا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ غزہ کے مظلومین کے قتل عام میں امریکہ برابر کے شریک ہیں۔ فلسطینیوں کے قاتل کا دورہ گلگت بلتستان کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1143350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1143350/1/سکردو-امریکی-سفیر-کے-متوقع-دورے-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org