QR CodeQR Code

کراچی، یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا احتجاج

17 Apr 2024 22:47

شرکاء سے صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن، معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور معروف مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میں موجود شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر جنت البقیع اورجنت المعلیٰ میں روضہ دختر رسولﷺ حضرت فاطمہ زہراؑ، امام حسن مجتبیؑ، آئمہ اہل بیتؑ، ازواج مطہراتؓ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی از سر نو تعمیر کے حق میں اور آل سعود کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن، معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور معروف مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1129335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1129335/1/کراچی-یوم-انہدام-جنت-البقیع-پر-آئی-ایس-او-طالبات-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org