0
Monday 26 Mar 2012 21:31

قرآن و اہلبیت کانفرنس میں پاس کی جانے والی 16 نکاتی قراداد کا متن

قرآن و اہلبیت کانفرنس میں پاس کی جانے والی 16 نکاتی قراداد کا متن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ قرآن و اہل بیت کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک 16 نکاتی قرادد پاس کی گئی جس میں تحریک پاکستان کسے لے کر دفاع پاکستان تک ہر سطح پر پیرووان قرآن و اہل بیت کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو وحدت کی دعوت دیتے ہوئے اسلام دشمن، تفرقہ پرست اور تکفیری گروپوں کی مذمت کی گئی اور پاکستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور عوامی استحصال میں ملوث عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے نفوذ کو پاکستان کی سلامتی کیلے براہ راست خطرہ تصور کرتے ہوئے امریکی عزائم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قرار دار کا مکمل متن یہ ہے

۱۔ پیروان قرآن و اہلبیت کا یہ شاندار اجتماع تحریک پاکستان سے لیکر دفاع پاکستان تک دی گئی تمام قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرتا ہے۔

۲۔ قرآن و اہلبیت کانفرنس کا یہ عظیم الشان اجتماع مکتب قرآن و اہلبیت کے تمام پیروکاروں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے ہر اس عمل کی مذمت کرتا ہے جو مومنین کے درمیان افتراق کا سبب بنتے ہیں۔

۳۔ قرآ ن و اہلبیت کے پروانوں کا یہ عظیم الشان اجتماع مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو عملی وحدت کی دعوت دیتا ہے، اسلام دشمن تفرقہ پرست تکفیری گروپوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمان بھائیوں کو ان کے خلاف اتحاد کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی دعوت دتیا ہے۔

۴۔ ہم پاکستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور عوامی استحصال میں ملوث عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے نفوذ کو پاکستان کی سلامتی کیلے براہ راست خطرہ تصور کرتے ہوئے امریکی عزائم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۵۔ ہم عالمی اسلامی بیداری کی تحریکوں بالخصوص فلسطین، یمن، بحرین، تیونس، لیبیا کے عوام اور شام میں امریکا اور اسرائیل کی ایما پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور شام میں جمہوری عمل اور اصلاحات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

۶۔ اجتماع میں شریک لاکھوں شیعیان حیدر کرار پاکستان میں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان میں قرآن جلانے اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۷۔ ہم وطن عزیز میں ریاستی اداروں کا ملت تشیع کے خلاف متعصبانہ کردار، دفاع پاکستان کے نام پر پاکستان توڑنے والی قوتوں کو فعالیت کرنے اور اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۸۔ یہ اجتماع بلوچ بھائیوں کو ان کے حقوق دینے اور بلوچستان کی محرومی ختم کر نے اور بلوچستان میں جاری علیحدگی کی تحریکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کے ذمہ داروں کی نا اہلی اور براہ راست امریکی مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

۹۔ ہم سانحہ کوہستان کو وطن عزیز کے خلاف بڑی سازش قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی حمایت اور ان کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے علماء کی ہر قدم معاونت کا اعلان کرتے ہیں اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۱۰۔ یہ اجتماع پاکستان میں عدلیہ کے جانبدارانہ رویہ، قاتلوں اور دہشت گردوں کی رہائی اور سانحہ کوئٹہ، سانحہ کوہستان، پارہ چنار پر از خود نوٹس نہ لینے کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ کو عدل و انصاف کی دعوت دیتا ہے، کیونکہ حالات حاضرہ عدل کی دہلیز پر عدالت کے قتل کی داستان سناتے ہیں۔

۱۱۔ ہم پارا چنار میں جاری امن معاہدے کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے فطری دفاع یعنی کرم ایجنسی کے راستوں کو پرامن بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور خطے میں ہندوستانی اور امریکی مداخلت کو روکیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تشیع کے خلاف جانبدرانہ رویہ ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۱۲۔ یہ عظیم الشان اجتماع جمہوری اسلامی پاکستان میں مغربی ثقافت کو پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو اسلامی و پاکستانی ثقافت کی ترویج کی تلقین کرتا ہے۔

۱۳۔ قرآن و اہلبیت کے لاکھوں پروانے عزاداری سیدالشھدا میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے عزاداری اور مقامات عزاداری کی ہر قیمت پر حفاظت کا اعلان کرتے ہیں۔

۱۴۔ وطن عزیز میں غربت مہنگائی اور معاشی بدحالی کو حکومتی بدانتظامی اور عالمی اداروں کے متعصبانہ رویہ اور کرپشن کا براہ راست نتیجہ قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہے۔

۱۵۔ یہ اجتماع کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور خاص طور پر وکلا برادری کو نشانہ بنانے پر بزدل دشمن کی شدید مذمت کرتا ہے، کراچی اور سندھ کے غیور شیعہ عوام ایسی کسی سازش کے نتیجے میں راہ کربلا سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

۱۶۔ یہ عظیم الشان اجتماع جمہوری اسلامی ایران کو امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا ایسی کسی جارحیت پر ایرانی حکومت اور عوام کا ساتھ دینے کے عہد کی حمایت کرتا ہے اور وطن عزیز میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 148343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش