0
Tuesday 8 May 2012 20:24

ایم کیو ایم کے کارکنان کا شہید سرفراز کے جنازہ پر دھاوا، شیعہ نوجوانوں پر تشدد

ایم کیو ایم کے کارکنان کا شہید سرفراز کے جنازہ پر دھاوا، شیعہ نوجوانوں پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنان نے آج رضویہ سوسائٹی میں شہید سرفراز کی نماز جنازہ کے موقع پر شیعہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کے تشیع جنازہ کو لسانی رنگ دے کر اس کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 35 سالہ شہید سرفراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے تشیع جنازہ کے شرکاء پر حملہ کردیا اور شہید کے تشیع جنازہ کو لسانی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی، جس پر جنازہ میں موجود عاشقان امام حسین علیہ السلام نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے سامنے مزاحمت کی، جس کے نتیجہ میں شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کو لسانی سیاست کے نذر ہونے سے بچا لیا گیا، تاہم اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوانوں اور جنازے میں شریک متعدد شیعیان حیدر کرار ع کو سخت الفاظ میں دھمکیاں دی ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے چند شرپسند عناصر نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ میں کفن کے اوپر متحدہ قومی موومنٹ کا جھنڈا ڈالنے کی کوشش کی، جس پر تشیع جنازہ میں موجود شرکائے جنازہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے کفن پر قرآنی آیات موجود ہیں، لہذٰا کفن کے اوپر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہ لگایا جائے، جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے شیعہ نوجوانوں پر حملہ کر دیا اور ہنگامہ آرائی کی اور نوحہ خوانوں کو نوحہ خوانی سے روک دیا۔ شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کا تعلق گلبہار سیکٹر سے بتایا جاتا ہے کہ جنہوں نے شہید کے جنازہ کو لسانی سیاست کی نذر کرنے اور سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔

دوسری جانب شیعہ ملی و قومی تنظیموں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ شہداء کے جنازوں کو سبوتاژ کرنے کی بجائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہلے بھی بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے کارکنان کو کنٹرول کریں، ورنہ ملت جعفریہ یہ پیغام لے گی کہ یہ ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان حالات پر قابو نہ پایا گیا تو شہر بھر میں ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد متحدہ قومی موومنٹ میں موجود ہیں، جو شہر کے بیشتر علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے۔ شیعہ رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تو ملت جعفریہ ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہید احسن عباس اور شہید ضیاء عباس کے جنازے پر فیڈر بی ایریا انچولی سوسائٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور تشیع جنازے کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 160140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش