QR CodeQR Code

پی ٹی آئی رہنماء سمابیہ طاہر کا فلسطین یوتھ کانفرنس سے خطاب

6 May 2024 18:14

شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنماء سمابیہ طاہر نے کہا کہ ہم ضرور غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کریں، مگر میرا سوال ہے کہ پاکستان کو جو غزہ بنا دیا گیا ہے، اس پر خاموشی کیوں ہے، اگر آج عمران خان جیل سے باہر ہوتے تو سب سے زیادہ توانا آواز کی اُنکی ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں فلسطین یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کو مدعو کیا گیا، مقررین نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا سلگتا ہوا مسئلہ قرار دیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنماء سمابیہ طاہر نے کہا کہ ہم ضرور غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کریں، مگر میرا سوال ہے کہ پاکستان کو جو غزہ بنا دیا گیا ہے، اس پر خاموشی کیوں ہے، خواتین جیلوں میں بند ہیں، بےگناہوں پر مقدمات کی بھرمار کر دی گئی، مگر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا رہا، پاکستانیوں کو اس لیے کمزور کیا جارہا، تاکہ غزہ کی حمایت نہ کرسکیں۔ مزید وڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1132850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1132850/پی-ٹی-ا-ئی-رہنماء-سمابیہ-طاہر-کا-فلسطین-یوتھ-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org