QR CodeQR Code

عالمی یوم القدس، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو

31 Mar 2024 23:11

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت امام خمینیؒ ایک عالمی اسلامی رہنما تھے، وہ فقط ایران کے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے رہنما تھے، امام خمینیؒ کی فکر واضح اسلامی انقلابی فکر تھی، امام خمینیؒ چند مسائل تک محدود نہیں تھے بلکہ عالمی ظاغوت و استعمار کے حربوں سے واقف اور انکا حل بھی رکھتے تھے، امام خمینیؒ کی جدوجہد سے ناصرف ایران بلکہ پورے عالم اسلام میں ایک تبدیلی برپا ہوئی، پوری دنیا میں امت مسلمہ کے ایک ہونے کا، بھائی بھائی ہونے کا تصور مضبوط ہوا، ماہ مبارک رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دینا امام خمینیؒ کا تاریخی اقدام تھا، امام خمینیؒ کا اس زمانے میں اپنے اپنے علاقوں میں یوم القدس منانے کا اعلان کرنا انکی بہت بڑی دور اندیشی تھی، جو آج کام آ رہی ہے، کراچی سمیت پاکستان بھر میں عوام بھرپور انداز میں اس سال بھی عالمی یوم القدس منائے گی، گلی گلی جلوس نکلیں گے، اس میں ہر طرح کے لوگ ہونگے، پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی یوم القدس کی سرکاری سرپرستی کرے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں منظور ہونی چاہیئے، تقریباً ساٹھ اسلامی ممالک ہیں، کوئی فلسطین کی حمایت کیلئے تیار ہی نہیں ہے، اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے، سوائے ایران کے کوئی بولتا بھی نہیں ہے، امام خامنہ ای کی جلد فلسطین کی آزادی کی بات قابل تحسین ہے، یقیناً ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسداللہ بھٹو کیساتھ عالمی یوم القدس اور فلسطین کی حالیہ صورتحال سے متعلق مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1126078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1126078/عالمی-یوم-القدس-مرکزی-نائب-امیر-جماعت-اسلامی-اسداللہ-بھٹو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org