QR CodeQR Code

نثار فیضی کا غزہ پر صیہونی جارحیت کی تازہ صورتحال کے حوالے سے انٹرویو

30 Mar 2024 22:50

اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ اسرائیل لاکھ مظالم ڈھانے کے باوجود حماس اور دیگر مقاومتی قوتوں کو کسی صورت کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے، وہ صرف اپنی بربریت کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کو شہید کرسکا ہے، لیکن انکے جذبے کو نہیں توڑ سکا۔ مقاومتی بلاک بڑی دانشمندی سے اسرائیل کیخلاف لڑ رہا ہے، پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود غزہ جنگ کا جاری رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء نثار علی فیضی کا بنیادی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، وہ ماہر تعلیم اور دانشور بھی ہیں، زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کیساتھ منسلک رہے۔ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود اور مرکزی سیکرٹری تعلیم کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔ اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کے رکن اور معاون سیکرٹری شوریٰ عالی ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی تازہ صورتحال کے حوالے سے نثار علی فیضی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1125950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1125950/نثار-فیضی-کا-غزہ-پر-صیہونی-جارحیت-کی-تازہ-صورتحال-کے-حوالے-سے-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org