QR CodeQR Code

عالمی یوم القدس سے متعلق معروف اہلسنت رہنماء علامہ عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو

30 Mar 2024 22:57

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کے ماہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کے فیصلے کے نتائج ہم آج دیکھ رہے ہیں، امام خمینیؒ کا عالمی یوم القدس منانے کا فیصلہ بڑی دور اندیشی پر مبنی تھا، انکا فیصلہ آج ملت اسلامیہ کا عمل بنتا جا رہا ہے، موجودہ آنیوالا عالمی یوم القدس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، الحمداللہ اب جو 25 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ چار دہائیوں پہلے جو عالمی یوم القدس منانے کا فیصلہ ہوا تھا، یہ اسکا عروج ہوگا، پوری پاکستانی قوم ملکر عالمی یوم القدس منائے گی۔


معروف اہلسنت عالم دین و رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے قبل وہ جے یو پی کراچی و سندھ کے صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں وہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ جے یو پی (نورانی) کی فعال ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے مصالحتی کمیشن کے اہم رکن ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا سید عقیل انجم قادری کیساتھ عالمی یقم القدس کی مناسبت سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1125909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1125909/عالمی-یوم-القدس-سے-متعلق-معروف-اہلسنت-رہنماء-علامہ-عقیل-انجم-قادری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org