QR CodeQR Code

عالمی یوم القدس سے متعلق معروف اہلحدیث رہنما علامہ مرتضیٰ رحمانی کا خصوصی انٹرویو

25 Mar 2024 15:51

معروف اہلحدیث رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر امام خمینیؒ عالمی یوم القدس منانے کا اعلان نہ کرتے تو مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ فلسطین کو بھی پس پشت ڈال دیا جاتا، تمام شیعہ سنی مکاتب فکر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیلئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس مناتے ہیں، مسئلہ فلسطین شیعہ مسئلہ نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے، امام خمینیؒ نے عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرکے بہت بڑا کام کیا ہے، پاکستان میں بھی تمام شیعہ سنی مکاتب فکر عالمی یوم القدس کو پہلے سے زیادہ بھرپور طریقے سے منائیں گے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔


معروف اہلحدیث رہنماء علامہ مرتضیٰ خان رحمانی پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ علماء محاذ کے سینئر نائب صدر ہیں، وہ مرکزی جماعت الحدیث پاکستان کے رہنما، اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر اور اتحاد ملت ختم نبوت فورم پاکستان کے مرکزی کنوینر بھی ہیں، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے فعال شخصیات میں ہوتا ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے حضرت امام خمینیؒ اور عالمی یوم القدس کی مناسبت سے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی کا خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1124406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1124406/عالمی-یوم-القدس-سے-متعلق-معروف-اہلحدیث-رہنما-علامہ-مرتضی-رحمانی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org