QR CodeQR Code

جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہوگا، منظور وسان

11 Jan 2017 21:11

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں، آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا، چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا، ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ہیں، ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں، آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا، وفاقی وزیر داخلہ اسی سال چلے جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے وفاقی وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا، ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی یہ تیسری شادی تھی جوکامیاب نہیں ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہوگی، جو کامیاب ہوگی، بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہوگی۔ منظور وسان نے کہا کہ مشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے، لیکن وہ یوں ٹرن لینے کے بھی ماہر ہیں، نبیل گبول کے خوابوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایک خواب ہیں، اس پر کیا تبصرہ کروں، پاناما لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے، فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ کوئی جائے گا، تاہم پاناما لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 599246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599246/جنرل-راحیل-شریف-کو-اسلامی-اتحادی-فوج-کا-سربراہ-بنانے-فیصلہ-نتیجہ-خیز-نہیں-ہوگا-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org