QR CodeQR Code

الیکشن لڑنے یا ووٹ دینے والا مسلمان کافر ہے، برطانوی مسلم انتہاء پسند مبلغ کا فتویٰ

23 Apr 2015 18:53

اسلام ٹائمز: اپنے فتویٰ میں مبلغ انجم چودھری نے کہا کہ برطانیہ میں جو بھی مسلمان پارلیمنٹ کا الیکشن لڑرہے ہیں یا جو مسلمان ان میں ووٹ دیتے ہیں وہ مرتد ہیں یعنی انہوں نے اپنا عقیدہ چھوڑدیا ہے، جو بھی مسلمان ایسا کرتا ہے وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ اللہ ہی واحد قانون ساز اور کمانڈر ہے اور یوں وہ ”کافر“ ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی مسلم انتہاء پسند مبلغ انجم چودھری نے فتویٰ دیا ہے کہ تمام مسلمان ارکان پارلیمنٹ اور ووٹر مرتد اور کافر ہیں۔ ٹویٹر پر انہوں نے ایک پیغام میں الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے عمل کو خلاف اسلام قرار دیا اور کہا کہ یہ اسلام کے خلاف ایک گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مذہبی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے کیونکہ واحد قانون ساز صرف اللہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جو بھی مسلمان پارلیمنٹ کا الیکشن لڑرہے ہیں یا جو مسلمان ان میں ووٹ دیتے ہیں، وہ مرتد ہیں یعنی انہوں نے اپنا عقیدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مسلمان ایسا کرتا ہے وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ اللہ ہی واحد قانون ساز اور کمانڈر ہے اور یوں وہ کافر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کسی ایسے امام کی پیروی نہ کریں جو کہتا ہے کہ ووٹ ڈالنا مذہبی طور پر جائز ہے۔ یاد رہے کہ انجم چودھری برطانیہ میں کالعدم تنظیموں ”اسلام فور یوکے“ اور ”المہاجرون“ کے سربراہ ہیں۔ وہ ان دنوں برطانیہ میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے منع کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی اہل تشیع حلقہ میں علامہ جواد نقوی وہ شخصیت ہیں کہ جو الیکشن میں حصہ لینے کو اللہ کی ربوبیت کا انکار قرار دیتے ہیں اور اس کو خلاف اسلام تصور کرتے ہوئے دین کیلئے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 456219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456219/الیکشن-لڑنے-یا-ووٹ-دینے-والا-مسلمان-کافر-ہے-برطانوی-مسلم-انتہاء-پسند-مبلغ-کا-فتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org