QR CodeQR Code

وزیر داخلہ کہانیاں سنانے کی بجائے ان کیخلاف ایکشن لیں

ازبک دہشتگردوں کے پنجاب کی کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں، شیخ وقاص اکرم

18 Dec 2012 19:20

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انکے حلقے میں کالعدم تنظیم کے افراد اسلامک موومنٹ آف ازبک کی ٹی شرٹ پہنے پھرتے ہیں۔ ایک ازبک پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائی کے 40 ہزار ڈالر لیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ ازبک دہشت گردوں کے پنجاب کی کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں، جبکہ ازبک دہشت گرد پاکستان میں ایک کارروائی کا چالیس ہزار ڈالرز معاوضہ لیتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے انکشاف کیا کہ ازبک دہشت گردوں کا پنجاب کی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطہ ہے، ازبک تنظیموں کا ساتھ دینے والے کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے لوگ اسلامک تحریک ازبکستان کی شرٹس پہنے نظر آتے ہیں، جبکہ ایک ازبک پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے چالیس ہزار ڈالرز لیتا ہے۔ وزیر داخلہ کہانیاں سنانے کی بجائے ان کے خلاف ایکشن لیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم ازبکوں کو پناہ دے رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ان کے حلقے میں کالعدم تنظیم کے افراد اسلامک موومنٹ آف ازبک کی ٹی شرٹ پہنے پھرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کہانیاں سنانے کی بجائے ازبک افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 222519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222519/ازبک-دہشتگردوں-کے-پنجاب-کی-کالعدم-تنظیموں-سے-رابطے-ہیں-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org