QR CodeQR Code

فرانس کیبعد امریکی ایلچی بھی حزب اللہ کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے سرگرم

27 Apr 2024 19:45

عرب میڈیا نے لبنانی مزاحمتی تحریک کی روزافزوں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کیلئے فرانسیسی اقدامات کیبعد امریکی ایلچی کی مصروفیات سے بھی پردہ اٹھایا ہیکہ جو اپنی تجاویز کے ذریعے مقبوضہ فلسطین و لبنان کی سرحدوں پر جاری حالات کو پرسکون بنانیکی کوششوں میں مصروف ہے


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے لبنان کی جنوبی سرحدوں پر جاری حزب اللہ کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے فرانسیسی اقدامات کے بعد اب امریکی ایلچی کی جانب سے شروع کی جانے والی کوششوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے لبنانی اخبار الاخبار کو اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر کا خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین (Amos Hochstein) کہ جو گذشتہ روز تل ابیب پہنچا تھا، کے، لبنان کی جنوبی سرحدوں کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے لبنانی حکام سے مذاکرات کی خاطر بیروت میں داخلے کا امکان ہے۔

قبل ازیں المیادین نے اعلان کیا تھا کہ فرانس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی درخواست پر، لبنان کی جنوبی سرحدوں میں جاری حزب اللہ کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131550/فرانس-کیبعد-امریکی-ایلچی-بھی-حزب-اللہ-کی-کارروائیوں-کو-روکنے-کیلئے-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org