QR CodeQR Code

مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے

27 Apr 2024 19:10

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے، شہر کے بہت سے مسائل ہیں انہیں حل کرنا چاہتا ہوں، تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں کئی عرصے سے خراب تھیں، کے ایم سی کی سی این جی بسوں کو ڈیزل پر منتقل کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔ میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈر ختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی تھا، ارکان کو بتایا گیا جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر رکاوٹ ہو، میرا دفتر، سندھ سیکرٹریٹ عوام کیلئے کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بہت سے مسائل ہیں انہیں حل کرنا چاہتا ہوں، تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1131540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131540/مرتضی-وہاب-کے-الیکٹرک-بلوں-ذریعے-ٹیکس-وصولی-کی-عجیب-منطق-سامنے-لے-آئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org