QR CodeQR Code

نیشنل کونسل ایجوکیشن کیطرف سے امام خمینی (رہ) کی توہین پر ناقابل برداشت ہے، آغا سید حسن

27 Apr 2024 16:49

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو مسخ کرکے پیش کرنا ناقابل معافی جرم ہے ایسے شرپسند عناصروں کو سخت سزا دی جانی چاہیئے اور ایسے ادارے مقفل ہوجانے چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نیشنل کونسل ایجوکیشن (NCERT) کی طرف سے بچوں کی نصابی کتاب میں شامل قائد انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی توہین کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے مزید کہا کہ اس طرح کے مذموم اقدام سے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوگئے ہیں اگر جلدی اس کا تدارک نہیں کیا گیا اور اس شیطانی حرکت پر معافی نہیں مانگی گئی تو جموں و کشمیر کے ساتھ تمام مسلمین سراپا احتجاج کریں گے۔ آغا سید حسن موسوی نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی (رہ) ایک بلند پایہ اسلامی مفکر، مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت تھے، جنہوں نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو مسخ کرکے پیش کرنا ناقابل معافی جرم ہے ایسے شرپسند عناصروں کو سخت سزا دی جانی چاہیئے اور ایسے ادارے مقفل ہوجانے چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1131504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131504/نیشنل-کونسل-ایجوکیشن-کیطرف-سے-امام-خمینی-رہ-کی-توہین-پر-ناقابل-برداشت-ہے-آغا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org