QR CodeQR Code

نون لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب

26 Apr 2024 22:34

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کے سیکرٹری جنرل نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرلیا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی مجلس عاملہ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے پارٹی کے تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کو خطوط بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131368/نون-لیگ-کی-مرکزی-جنرل-کونسل-کا-اجلاس-11-مئی-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org