QR CodeQR Code

لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

26 Apr 2024 18:36

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے پروگرام میں مخالفین نے حملہ کیا، مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے پروگرام میں مخالفین نے حملہ کیا، مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گاؤں غزنی خیل سے ہے جب کہ حملہ آوروں سے مقتولین کی دیرینہ دشمنی تھی۔ افسوسناک واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131278/لکی-مروت-شادی-کی-تقریب-میں-فائرنگ-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org