QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کو مشیر داخلہ پنجاب تعینات کرنے پر غور

26 Apr 2024 11:57

رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں اپنے نشست ہار گئے تھے۔ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار چودھری نثار جیت گئے تھے۔ شکست کھانے کے باوجود رانا ثناءاللہ کو مشیر بنا کر کابینہ میں اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کابینہ تو مکمل کرلی، مگر تاحال مشیران کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامیاں کم اور مشیر تعینات ہونیوالے رہنماوں کی فہرست طویل ہے، جس کے باعث تقرری میں مسائل پیش آ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتیں، جس کی وجہ سے وہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرنے جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو 5 مشیر مقرر کرنے کا اختیار ہے جبکہ معاونین خصوصی کی بھی 4 اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ رانا ثناءاللہ کو مشیر داخلہ لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں اپنے نشست ہار گئے تھے۔ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار چودھری نثار جیت گئے تھے۔ شکست کھانے کے باوجود رانا ثناءاللہ کو مشیر بنا کر کابینہ میں اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131225/رانا-ثناء-اللہ-کو-مشیر-داخلہ-پنجاب-تعینات-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org