QR CodeQR Code

ایران مشرق وسطیٰ میں ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چینی نمائندہ خصوصی

26 Apr 2024 10:55

علی باقری سے ایک ملاقات میں چینی نمائندے چانگ کا کہنا تھا کہ ایران کے علاقائی اقدامات قابل تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی معاون "علی باقری" برِکس اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے اس اجلاس کے دوران چین کے نمائندہ خصوصی "چانگ" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی باقری نے کہا کہ برِکس نے ظاہر کیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس طے شدہ دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان مختلف سمتوں سے کثیر الجہتی کردار سازی کی جگہ موجود ہے۔ اس ملاقات میں چینی عہدیدار نے دمشق میں ایران کے سفارت خانے سے ملحقہ قونصلیٹ پر اسرائیل کے حملے کی ایک بار پھر مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے سلسلے میں ایران کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے علاقائی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ چین کے اس سینئر عہدیدار نے کہا کہ بیجنگ یہ سمجھتا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ سے ہی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بات چیت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1131215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131215/ایران-مشرق-وسطی-میں-ایک-اسٹریٹجک-پارٹنر-ہے-چینی-نمائندہ-خصوصی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org