QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

26 Apr 2024 01:25

سپریم کورٹ میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1131169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131169/سپریم-کورٹ-کا-عدلیہ-میں-مبینہ-مداخلت-کیخلاف-سوموٹو-پر-سماعت-کیلئے-نیا-بینچ-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org