QR CodeQR Code

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

25 Apr 2024 23:49

سیشن کورٹ لاہور میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔ پولیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔ ایڈیشنل سیشن جج جمعہ کو صبح 9 بجے درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 1131160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131160/پولیس-کی-وردی-پہننے-پر-مریم-نواز-کیخلاف-مقدمہ-درج-کرنے-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org