QR CodeQR Code

این اے 81، الیکشن کمیشن نے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کر دی

25 Apr 2024 23:30

الیکشن کمیشن کے مطابق چودھری بلال اعجاز کی رکنیت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بلال اعجاز کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی سے نون لیگ کی ایک نشست کم ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چودھری بلال اعجاز کی رکنیت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بلال اعجاز کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی سے نون لیگ کی ایک نشست کم ہوگئی۔چودھری بلال اعجاز تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے۔ دوبارہ گنتی میں نون لیگ کے اظہر قیوم ناہرا کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1131157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131157/این-اے-81-الیکشن-کمیشن-نے-چودھری-بلال-اعجاز-کی-رکنیت-بحال-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org