QR CodeQR Code

بیرونی طاقتیں پاکستان کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

25 Apr 2024 23:25

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عسکری قیادت معاشی دہشتگردی کا بھی مقابلہ کر رہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کیلئے کافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں ملک کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی، عسکری قیادت معاشی دہشتگردی کا بھی مقابلہ کر رہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کیلئے کافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ تاجروں سے ملاقات ہوئی، ان کے مسائل وزیراعظم صاحب کو دیئے، مقصد صرف یہ ہے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ تجوری ہائٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے، اس حوالے سے آئی جی پولیس اور وزیراعلیٰ ایم سے بات ہوئی ہے، ایک سال کے اندر سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے معذرت چاہتا ہوں،ٹارگٹ کلنگ کے شکار لوگوں کی مالی مدد بھی کی ہے، لوگوں کو پہلے سے کہی زیادہ ہماری ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131150/بیرونی-طاقتیں-پاکستان-کی-ترقی-کبھی-نہیں-چاہیں-گی-گورنر-سندھ-کامران-ٹیسوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org