QR CodeQR Code

اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی "اجازت" دے، برطانوی سفارتکار کی درخواست

25 Apr 2024 22:20

سلامتی کونسل میں تقریر کیدوران اس بات پر خبردار کرتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت اور ایک تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے، اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندے نے غاصب صیہونی رژیم سے درخواست کی ہیکہ وہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی "اجازت" دیدے!


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ کی نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے گذشتہ شب اپنی ایک تقریر میں غاصب صیہونی رژیم سے درخواست کی ہے کہ وہ انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے نہ روکے!
 

سلامتی کونسل کے اجلاس کے سامنے تقریر کرتے ہوئے باربرا ووڈورڈ نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو شدید غذائی قلت اور ایک تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندہ نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی "اجازت" دے اور اقوام متحدہ کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرے!

اس حوالے سے اپنی گفتگو میں باربرا وڈورڈ کا کہنا تھا کہ ہم انروا (UNRWA) کے لئے اپنی فنڈنگ ​​کی بحالی کے بارے اپنی پوزیشن کا تعین اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کریں گے!


خبر کا کوڈ: 1131132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131132/اسرائیل-غزہ-میں-امدادی-سامان-کی-ترسیل-اجازت-دے-برطانوی-سفارتکار-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org