QR CodeQR Code

امریکی خفیہ سروس کے زیرغور ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق منصوبہ بندی

25 Apr 2024 22:17

امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ ملکی خفیہ ایجنسیاں انتہاء پسند سابق امریکی صدر کی گرفتاری کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں


اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل اے بی سی نیوز نے باخبر امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انتہاء پسند سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانونی الزامات کی وجہ سے مختصر مدت کے لئے قید کئے جانے کے امکان کے پیش نظر، امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی منصوبہ بندی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے متعدد اجلاس منقعد کئے ہیں۔
 
باخبر امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاہم امریکی خفیہ سروس کے پاس ابھی تک اس حوالے سے کوئی خاص منصوبہ بندی موجود نہیں۔

امریکی سیکرٹ سروس موجودہ و سابق صدور نیز ان کے خاندانوں کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہیں لیکن "جیل" میں "کسی سابق امریکی صدر کی حفاظت" کا آج تک کوئی ریکارڈ نہیں۔

واضح رہے کہ ایک عدالتی کیس کے دوران امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر، غیر اخلاقی فلموں کی سابق اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو سال 2016ء میں ادائیگی سے متعلق اپنے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131129/امریکی-خفیہ-سروس-کے-زیرغور-ٹرمپ-کی-گرفتاری-سے-متعلق-منصوبہ-بندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org